: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
میانمار،30مارچ(ایجنسی) میانمار میں ایک تاریخی واقعات میں 50 سال کے طویل فوجی حکومت کے بعد وبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی پارٹی نے اقتدار سنبھالا- اور ان کے قریبی ساتھی ملک کے صدر بنے. سو چی کے اسکول دوست اور ان کے قریبی ساتھی ہیٹن کیاو نے سابق جنرل تھین سین کی
جگہ لی. گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت کی سربراہی کسی سویلین کے ہاتھ آئی ہے۔ سوچی کو وزارت خارجہ کے علاوہ تعلیم اور بجلی و پانی کی وزارتوں کے قلمدان بھی سونپے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ وزیر برائے صدارتی دفتر کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گی۔ سوچی کے علاوہ 17 دیگر وزراء نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔